Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الأحد، 6 أغسطس 2017

معروف قوال غلام فرید صابری کی برسی

" میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، بھردو جھولی میری یامحمد" اور تاجدار حرم ان کی مقبول عام قوالیاں ہیں۔ معروف قوال غلام فرید صابری کی برسی آج منائی گئی۔وہ 1930 میں بھارتی پنجاب کے ضلع روہتک کے گاؤں کلیانہ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے چھ سال کی عمر میں اپنے والد عنایت سین صابری سے باضابطہ طور پر موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

غلام فرید صابری نے 1946 میں کلیانہ میں صوفی بزرگ مبارک شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔1956 میں غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول احمد صابری قوال کے ساتھ شامل ہو گئے اور وہ صابری برادران کے نام سے مشہور ہوئے۔" میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، بھردو جھولی میری یامحمد" اور تاجدار حرم ان کی مقبول عام قوالیاں ہیں۔
وہ پانچ اپریل 1994 کو لیاقت آباد میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔


ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم