نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کے کرپٹ حواری اور درباری بھی جلد انجام کو پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کے زوال کا حقیقی وبال مولانا فضل الرحمان پر بھی ضرور آئے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو استعفے کے مطالبوں کے سامنے ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنوں کو ناکام بنا کر سی پیک کے لیے راستہ بنایا ہے۔
پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ کیا عمران خان نے زرداری کو نواز شریف سے کم چور مان لیا ہے یا تحریک انصاف نے اپنے الزامات واپس لے لیے؟۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق