Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الاثنين، 17 يوليو 2017

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے

وزیر مملکت نے کہا ک سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا ناسور مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔


اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نوے فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
اتوار کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا ناسور مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا دشمن پارا چنار میں دھماکے کے ذریعے فرقہ وارانہ اختلاف پیدا کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمدوفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم