Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الأربعاء، 31 مايو 2017

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، سکھر میں بھی مظاہرین سڑکوں پر

کراچی کے علاقے گولیمار میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے پتھراو کے بعد لکڑیاں، کچرا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ سکھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا جس پر شہری سڑکوں پر نکل آئے۔


کراچی/ سکھر: (دنیا نیوز) شہر قائد میں واقع گولیمار کے علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی پر خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ مظاہرین نے پتھراو کے بعد لکڑیاں، کچرا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بجلی اور پانی کو ترس رہے ہیں۔ احتجاج کی وجہ سے علاقے میں دکانیں بند اور ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو جلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور پرامن طور پر منشتر ہو گئے۔ دوسری جانب سکھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا جس پر شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ سراپا احتجاج بنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح کو بجلی جاتی ہے تو شام تک نہیں آتی، زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ سپیکو حکام کہتے ہیں جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے، ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم