Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الأربعاء، 31 مايو 2017

پاکستان میں توانائی کے منصوبے2019سے قبل مکمل ہوجائیں گے: چین

بیجنگ: چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے فوری نوعیت کے منصوبے 2019 سے قبل مکمل ہو جائیں گے جبکہ اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں .

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے  بیجنگ  میں پریس بریفنگ کے دوران ساہیوال کے کوئلے کے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کے افتتاح سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی جس سے پاکستان عوام کو فائدہ ہو گا ترجما ن نے مزید بتایا کہ ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کو پیداواری صلاحیت ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاک چیناقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔اقتصادی راہداری کو پاکستانی عوام کیلئے تقدیر بدلنے والا منصوبے قرار  دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان منصوبوں اور ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم