Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الخميس، 10 أكتوبر 2019

سعودی حکومت کا مسلح افواج میں خواتین کو ملازمتیں دینے کا اعلان


 
سعودی حکومت نے خواتین کو مسلح افواج میں  ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مقامی خواتین اگر مسلح فوج میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مکمل اجازت ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہنا تھا کہ ’’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور قدم، اب تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین بھی آرمی میں شمولیت کرسکیں گی‘‘۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خواہش مند خواتین اپنی درخواستیں ریاض، مکہ ، مدینہ، الباحا سمیت دیگر شہروں میں جمع کراسکتی ہیں جس کے بعد اُن کا انتخاب کیا جائے گا اور باقاعدہ ٹرینگ کے بعد انہیں تعینات بھی کیا جائے گا۔مسلح افواج میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کی شرط عائد نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت انہوں نے خواتین پر عائد ہونے والی کئی پابندیاں ختم کردیں یا پھر قوانین میں بہت زیادہ نرمی کردی۔ فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں سب سے پہلے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی، بعد ازاں مملکت نے اسٹیڈیم جانے، محرم کے  بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر کئی قوانین میں ترمیم کی۔

ریاست میں ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جو روشن خیالی مثال سمجھے جاتے ہیں، حال ہی میں حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت بھی دی، سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت 21 برس یا اُس سے زائد عمر کی خواتین اپنا پاسپورٹ بغیر سرپرست یا اپنی مرضی سے حاصل کرسکتی ہیں جبکہ انہیں اب بیرون یا اندرون ملک اکیلے سفر کرنے کی بھی اب مکمل اجازت ہے۔

ماخذ: غیرملکی خبررساں ادارے

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم