Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الخميس، 10 أكتوبر 2019

بھارت کشمیر میں عائد پابندیاں ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ


 
 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرمیں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، فوجی کارروائیاں ختم کرے اور انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بحال کرے۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دوماہ سے جب سے بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی آئینی خودمختاری ختم کی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سمیت سخت پابندیاں عائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی رہنماؤں نے کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظربندی، احتجاجی مظاہروں پر پابندی، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی کے باعث نقل وحرکت پر قدغنوں، ہنگامی طبی امداد سمیت عوامی خدمات میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کے مطابق بھارت کہتا ہے کہ پابندیوں سے لوگوں کی زندگیوں کو بچایاگیا اور امن وامان کو قائم رکھا گیا ہے، لیکن بھارتی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ کا نشانہ بننے اور گرفتاری کے خوف سے وادی کشمیرمیں تمام دکانیں بند اور کلاس روم خالی پڑے ہیں۔
میناکشی گنگولی نے کہا کہ انتظامیہ سفارتکاروں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں، بھارت کے سماجی کارکنوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ظالمانہ کارروائیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر فورسز اہلکاروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

ماخذ: ARY NEWS URDU

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم