اسلام آباد : وزیراعظم
عمران خان نے پاکستانی قیدی رہا کرنے پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون
ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے
مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم عمران
خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا
متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں، یو اے ای حکومت کا یہ قدم
دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس سے قبل معاون
خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو اے
ای سے 572پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور
عوام کا یو اے ای کے ولی عہد شہزاد محمد بن زیدکا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر
شکریہ ادا کرتے ہیں ،یہ ہوتی ہےحقیقی قیادت جو اپنےنہیں دوسروں کےبچوں کاسوچتی ہے۔
یاد رہے متحدہ
عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے
کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
عرب میڈیا نے
پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی
اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فجیرہ اور 65 کو عَجمان کی جیلوں سے
رہا کیا گیا۔
واضح رہے کہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500
پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا
ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق