Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الجمعة، 17 مايو 2019

کشمیرمیں ہندو گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں ایک مسلمان قتل




بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ دنوں ہندو گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مسلمان شخص کے کیس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقے میں گھوڑے لے جانے والے مسلمانوں کے گروپ کا چند افراد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

مسلمانوں پر حملہ کرنے والوں کی فائرنگ سے 50 سالہ نعیم احمد شاہ کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دوسرا شخص یاسین حسین زخمی ہوا۔

یاسین حسین نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

خطے کے انسپکٹر جنرل پولیس ایم کے سِنہا نے بتایا کہ 'ہم واقعے کی گاؤ رکشکوں کے حملے کے زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ 7 افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔'

واقعے کے بعد مشتعل مقامی افراد نے مظاہرہ اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور حملہ آوروں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، بعد ازاں انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مذہبی فسادات کو روکنے کے لیے سیکڑوں حکومتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیئے۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مئی 2015 سے دسمبر 2018 تک ہندو گاؤ رکشکوں کی جانب سے حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد انتہا پسندوں کو ایسے حملوں کے لیے ہمت ملی۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم