Urdu News-EG

مجلة عربية أردية متنوعة

Header Ads

أحدث المشاركات

إعلان أعلى المشاركات

ضع إعلانك هنا

الاثنين، 10 ديسمبر 2018

سعودی عرب میں جی سی سی کا 39 واں اجلاس شروع



ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کا 39 واں سربراہ شروع ہو گیا۔

اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کررہے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق الریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کےاجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم موضوعات زیربحث بنیں گے۔

 ان میں خلیجی ممالک کا مشترکہ ایکشن پلان، سیاسی ، دفاعی، اقتصادی اور قانونی شعبوں میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون میں پیش رفت کاجائزہ اور کونسل کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے حل پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورت حال

عالمی مسائل، خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ، یمن کا بحران، یمن کے حوالے سے سویڈن میں ہونے والی بات چیت اور عرب ممالک کے اندرونی امورمیں ایرانی مداخلت پر بھی بحث کی جائے گی۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کونسل کے 39 ویں سربراہ اجلاس کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔

ڈاکٹر الزیانی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کا انعقاد کونسل کی قیادت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

إعلانك هنا
ااااااااااااااا

روابط الصفحات الاخرى

عن الموقع

موقع متخصص في الأخبار الصحفية العالمية والمحلية ومتخصص في تدريب الترجمة من وإلى اللغة الأردية والهندية
إقرأ المزيد

أخترنا لكم